ٹیم مینجمنٹ سعید اجمل کو احتیاط سے استعمال کرے، توصیف احمد

ٹیم مینجمنٹ سعید اجمل کو احتیاط سے استعمال کرے، توصیف احمد

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر توصیف احمد نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سعید اجمل کو احتیاط سے استعمال کرے، سعید اجمل پاکستان کا اثاثہ ہیں، پاکستان کے پاس سعید اجمل کا متبادل نہیں۔ ایک انٹرویو میں توصیف احمد نے کہاکہ سعید اجمل کی حالیہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور ہر ٹیم میچ سے قبل سعید اجمل کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی تیار کرتی ہے لیکن سعید اجمل کو صرف دوسرا پر انحصار ختم کرنا ہو گا اور گریم سوان کی طرز پر آف سپن کی مہارت میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل پاکستان کا اثاثہ ہیں جس کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعید اجمل اپنے عروج پر ہیں، ثقلین مشتاق بھی عروج کے موقع پر انجریز کا شکار ہو گئے تھے اور ان کا کیریئر ختم ہو گیا تھا اب سعید اجمل کو بچانا ہو گا۔ توصیف احمد نے کہاکہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سری لنکن کنڈیشنز سعید اجمل کیلئے بہت آئیڈیل ہوں گی۔ جس میں وہ دنیا کی دیگر ٹیموں کیلئے مسائل پیدا کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -