پاک بھارت کرکٹ بحالی خوش آئند ہے،ملک عظمت اللہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سکولز اور کالجز میںکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس طرح ہم ہر کھیل میں ٹیلنٹ کو منظر عام پر لاسکتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر سٹی گریژن سکول ملک عظمت اللہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصہ بعد کرکٹ تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے اس طرح ایک طرف تو شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اس کے ساتھ دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہئیے اور جس طرح پاکستان کی ٹیم اس سال بھارت کا دورہ کرے گی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اگلے سال پاکستان کے دورے پر آنا چاہئیے ۔