احمد ےار خان لودھی انتظامی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ

احمد ےار خان لودھی انتظامی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سیکرٹری جنرل ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد ےار خان لودھی ا یشین فٹ بال کنفیڈریشن کی انتظامی کمیٹی برائے اے ایف سی یوتھ کمپیٹیشن کے تیسرے انتظامی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئے۔ اجلاس میں 2011 ءسے 2015 ءکے دوران نوجوانوں میں فٹ بال کے فروغ اور مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔ اے ایف سی یوتھ کمپیٹیشن کمیٹی میں پاکستان، ما لدیپ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا، تاجکستان، اومان، افغانستان، عراق، بھوٹان،میانمر، اور نیپال شامل ہیں۔