پاکستان ٹیم کے ساتھ غیرملکی دوروں پر نہیں جاوں گا،میانداد

پاکستان ٹیم کے ساتھ غیرملکی دوروں پر نہیں جاوں گا،میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ غیرمکی دوروں پر نہیں جاوں گا، قومی کیمپ کے دوران بیٹنگ کوچنگ کروں گا۔مےڈےاسے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اعجاز بٹ دور میں مجھے کوچ مقرر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اورکی غیر ملکی دوروں پر جانے کی پیشکشیں کی گئیںلیکن میں نے منع کردیا۔ ڈی جی نے کہا کہ گورننگ بورڈکا رکن اور چین کے لئے کرکٹ کا سفیر ہوں،صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میری تقرری کی ہے، مجھے غیر ملکی دوروں پر جانے کا شوق نہیں ہے۔ ذکا اشرف نے مجھے بیٹنگ معاملات کو سنبھالنے کی ہدایت کی تھی،میں نے ان سے کہا تھا کہ قومی کیمپ کے دوران جونیئر اور سینئر ٹیموں کے ساتھ کام کروں گا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی کی تشکیل کردہ کرکٹ کمیٹی کا بدستور چیئرمین ہوں، میری خواہش پر اس کمیٹی میں ہارون رشید اور آغا زاہد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔