ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

  

سینٹ کیٹس (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 20 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔ سنیل نارائن نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے دس اوورز میں 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سنیل نارائن اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ میزبان ٹیم کے کپتان ڈیرن سمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے کالی آندھی نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا۔ آندرے رسل نے ناقابل شکست 59 ، ڈیوائن براوو نے 53 اور مارلون سمیوئلز نے 43 رنز بناکر بمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کائل ملز اور ٹم سودی نے 3،3 اور اینڈریو الیز نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کیویز ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کین ولیمسن 69 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، یوں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 20 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔ میزبان ٹیم کے سنیل نارائن نے 5 جبکہ ٹینو بیسٹ اور ڈیوائن براوو نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سنیل نارائن کو شاندار باﺅلنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -