بنگلہ دیش نے این سی یو پریذیڈنٹ الیون کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے این سی یو پریذیڈنٹ الیون کو شکست دے دی

  

ڈبلن (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش نے دوسرے وارم اپ ٹی 20 میچ میں این سی یو پریذیڈنٹ الیون کو 48 رنز سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، محمد اشرفل نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان محمد اللہ 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ این سی یو پریذیڈنٹ الیون کی طرف سے گیری کڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں این سی یو پریذیڈنٹ نے 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 61 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، اس طرح ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 48 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -