سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 21 جولائی کوکھیلا جائے گا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 21 جولائی کوکھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پہلے ہی15 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر اسرو اڈانا کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز چمارا کپوگیدرا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، رنگنا ہیراتھ بھی ٹیم واپس آگئے ہیں، انہیں پاکستان کے خلاف آخری تین ون ڈے میچوں میں آرام کا موقع دیا گیا تھا۔