سویڈش اوپن ،مونا بارتھل دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سویڈش اوپن ،مونا بارتھل دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

  

بسٹاڈ (نیٹ نیوز) مونا بارتھل اور لیزاتسورنکو سونی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سپین کی ایٹ سیڈ کارلا سوارزناوارو پہلے راوﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سویڈن میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں یوکرائن کی لیزا تسورنکونے ہسپانوی ایٹ سیڈ کارلاسوارز ناوارو کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 7-5اور6-0 سے کامیابی حاصل کرکے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا۔ ایک اورمیچ میں جرمنی کی مونا بارتھل نے ہالینڈ کی کیکی برٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -