آئرلینڈ اور بنگلہ دیش آج ٹی 20 میچ میں مدمقابل

آئرلینڈ اور بنگلہ دیش آج ٹی 20 میچ میں مدمقابل

  

بیلفاسٹ(نیٹ نیوز) آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سول سروس کرکٹ کلب بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان آئرلینڈ کی ٹیم ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مشفیق الرحیم انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 20 جولائی اور تیسرا 21 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ سے سیریز کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف بھی ایک ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -