راجر فیڈرر نے پیٹ سمپراس کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

راجر فیڈرر نے پیٹ سمپراس کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) راجر فیڈرر نے اب تک سترہ گرینڈ سلام مقابلے جیتے جس میں حالیہ دنوں میں ومبلڈن کی فتح بھی شامل ہے۔ راجر فیڈرر نے مسلسل287 ہفتے عالمی نمبر ایک رہ کر پیٹ سمپراس کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ومبلڈن میں اینڈی مرے پر فتح کے بعد انہوں نے پیٹ سیمپراس کا ریکارڈ برابر کیا تھا جو اس ہفتے ٹوٹ گیا۔ فیڈرر نے یہ سفر تیس مئی دو ہزار دس کو شروع کیا تھا۔ومبلڈن جیتنے کے بعد تیس سالہ فیڈرر کل سترہ گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں جن میں سات ومبلڈن شامل ہیں۔ فیڈرر عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ سے پچھتر پوائنٹس کی برتری پر ہیں جس کی بنیاد پر یہ وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اولمپکس تک اپنا یہ اعزاز برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے اس سال پانچ ٹائٹلز جیتے۔ فیڈرر نے اس موقع پر کہا کہ میرے لیے بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میں نے سیمپراس کا ریکارڈ توڑا کیونکہ وہ میرے بچپن کے ہیرو تھے اور میں ہمیشہ ان کی طرف عزت سے دیکھا کرتا تھا۔نمبر ایک کے درجے پر آنا میرے لیے بہت حیران کن احساس ہے۔