ڈرامہ میکنگ آرٹ ہے جس سے ہر کوئی آشنا نہیں ،ندیم صدیق
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر ندیم صدیق نے کہا ہے کہ ڈرامہ میکنگ ایک آرٹ ہے جس سے ہر کوئی آشنا نہیں ہے۔میں اپنے ہر پراجیکٹ پر مکمل محنت کرتا اور نتیجہ ناظرین پر چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ اُن سے بہتر منصف کوئی نہیں ہوتا۔وہ گزشتہ روزڈرامہ سیریل ”مایا“کی ریکارڈنگ کے دوران ”پاکستان“سے گفتگو کررہے تھے۔ندیم صدیق نے بتایا کہ میری موجودہ ڈرامہ سیریل موضوع کے اعتبار سے انوکھی اور اچھوتی ہے۔”مایا“میں کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔میں پروفیشنل ازم پر یقین رکھتا ہوں اسی لئے میری کسی بھی ڈرامہ سیریل میں کبھی بھرتی کا کردار نظر نہیں آئے گا۔اے اینڈ بی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید ہیں۔یہ میگا پراجیکٹ جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔