بریڈفورڈ ، پولیس کے چھاپے 60 افراد گرفتار

بریڈفورڈ ، پولیس کے چھاپے 60 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بریڈفورڈ (جی این آئی)سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی تازہ ترین کارروائی میں اب تک کی جانے والی گرفتاریوں کی تعداد 60 سے بڑھ گئی گرفتار کئے جانے والوں میں متعدد ایشیائی بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کو منشیات اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں باقاعدہ چارج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسروں کو پولیس ضمانت پر مزید تحقیقات تک رہا کیا جارہا ہے? باقاعدہ چارج کئے گئے ملزموں میں سے ایک 25 سالہ محمد رب نواز کو گزشتہ روز بریڈفورڈ کران کورٹ میں پیش کیا گیا۔ملزم پر سپلائی کی نیت سے کلاس اے منشیات اپنے قبضہ میں رکھنے اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق اس نے آتشیں اسلحہ اور منشیات کی تلاش میں مختلف ٹھکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران اس وقت تک پانچ لاکھ پوند مالیت کی منشیات ایک لاکھ چھہتر ہزار پونڈ کی نقدی اور 92 ہزار پونڈ مالیت کی مسروقہ جیولری برآمد کی ہے جبکہ 58 گاڑیاں ضبط کی ہیں پولیس کے مطابق اس نے ایشیائیوں میں مقبول علاقہ ہیٹن کے ایک گھر سے ایک پستول اور ساٹھ ہزار پونڈ مالیت کی دو گاڑیاں اپنے قبضہ میں لی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس نے اوڈسل کے علاقے میں ایک گھر میں نصب جعلی کریڈٹ کارڈ بنانے کی فیکٹری بھی اپنے قبضے میں لی ہے، بریڈفورڈ کے علاقہ ہولم ووڈ گرلنگٹن اور ویسٹ بارلنگ میں مارے گئے ان چھاپوں کے دوران آتشیں اسلحہ اور کارتوس و گولیاں بھی پولیس نے پکڑی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -