قزاخستان میں شامی قونصلیٹ کو نذر آتش کر دیا گیا

قزاخستان میں شامی قونصلیٹ کو نذر آتش کر دیا گیا

  

الماتے (اے پی پی) قزاخستان کے سب سے بڑے شہر الماتے میں شامی قونصلیٹ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ قزاخستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی سے قونصلیٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر واقع دفاتر مکمل طور پر تباہ اور ان میں موجود تمام دستاویزات خا کستر ہو گئیں۔ قونصلیٹ حکام کے مطابق عمارت پر پٹرول بم پھینکے گئے اور آتشزدگی کے دوران قیمتی اشیاءبھی لوٹ لی گئیں۔ قونصلیٹ حکام نے حملے کا الزام قزاخستان میں موجود شامی حکومت کے مخالفین پر عائد کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -