برازیل، بس کھائی میں جا گری12مسافر ہلاک، 42 زخمی

برازیل، بس کھائی میں جا گری12مسافر ہلاک، 42 زخمی

  

پارانا (آئی این پی ) برازیل کے جنوبی صوبے پارانا میں مسافربس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12مسافر ہلاک اور 42زخمی ہو گئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ منگل کو بس کمپنی کی مالک الیگزینڈر روچا کے مطابق بس معمول کی رفتار سے چل رہی تھی کہ الٹ گئی اور ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی۔ امدادی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ حادثے کا منظر کسی جنگ کی منظر پیش کر رہا تھا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ۔

مزید :

عالمی منظر -