امریکہ اور کینیڈا کو دریائے ڈیٹرائٹ پر ملانے والاپل ٹریفک کیلئے بند

امریکہ اور کینیڈا کو دریائے ڈیٹرائٹ پر ملانے والاپل ٹریفک کیلئے بند

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ اور کینیڈا کو دریائے ڈیٹرائٹ پر ملانے والا ایمبیڈر پل نامعلوم وجوہات کی بناءپر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ ٹنل کا انتظام کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کے صدر نیل بیلٹسکی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایمبیڈر پل کوا یک بم حملے کی دھمکی کے باعث بند کیا گیا ہے تاہم امریکہ اور کینیڈا کے حکام نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ ونڈسر پولیس کے سپروائزر سکاٹ ویئر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پل پر ٹریفک کی آمدورفت گزشتہ رات آٹھ بجے بند کی گئی جو کہ آج صبح بھی جاری ہے تاہم ونڈسر اور رونتاریوں کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت کیلئے متبادل راستہ بلیو واٹر پل استعمال کیا جا رہا ہے جو مشی گن کو رونتاریوں سے ملاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -