خطے کی سلامتی کا دارومدار ایران پر ہے‘ ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری

خطے کی سلامتی کا دارومدار ایران پر ہے‘ ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری

  

تہران (اے پی پی) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کا دارومدار ایران پر ہے۔ تہران میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی میں خطے کی سیکورٹی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی طرف سے یہ بیان ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی پر امریکی وارننگ کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ دنیا کی زیادہ تر تیل کی برآمدات آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -