ایچ آئی وی انفیکشن کو روکنے میں مدد فراہم کرنے والی دوا ٹروویدا کی منظوری

ایچ آئی وی انفیکشن کو روکنے میں مدد فراہم کرنے والی دوا ٹروویدا کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پہلی بار ایچ آئی وی کے انفیکشن کو روکنے میں مدد فراہم کرنے والی دوا ٹروویدا کی منظوری دیدی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ٹرو ویدا کو ایسے افراد استعمال کر سکیں گے جن میں ایڈز کے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہے۔ امریکہ میں صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ایڈوائزری کمیٹی نے رواں برس مئی میں تین کے مقابلے 19 ووٹوں سے اس دوا کی منظوری دی تھی جس کی چند کارکنوں اور گروپوں نے مخالفت کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -