امریکی ائیرلائنز: مسافروں کو دیے سینڈوچز سے سوئیاں نکل آئیں

امریکی ائیرلائنز: مسافروں کو دیے سینڈوچز سے سوئیاں نکل آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ایمسٹرڈیم (جی این آئی)ایک امریکی ائیر لائن کی چار پروازوں میں مسافروں کو دیے گئے سینڈ وچز میں سے کپڑے سینے والی سوئیاں نکل آئیں۔ ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ امریکی ائیر لائن ڈیلٹا کی چار پروازوں میں مسافروں کو دیے گئے سینڈ وچز میں سے سوئیاں نکل آئیں۔چاروں پروازیں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے امریکا جا رہی تھیں۔ ائیرلائن ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چار مختلف پروازوں میں چھ سینڈ وچز سے سوئیاں برآمد ہوئیں۔ سینڈ وچ کھانے سے ایک مسافر زخمی ہو گیا اوراس نے طبی امداد لینے سے انکارکر دیا۔ائیر لائن ترجمان کے مطابق پروازوں میں دیئے جانے والے کھانوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ امریکی ادارے ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی اور ائیرلائن نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔واقعہ انتہائی سنجیدہ ہے اور کمپنی نے خود بھی اس کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -