ٹوکیو، لاکھ افراد کا ایٹمی بجلی گر دوبارہ کھولنے کیخلاف احتجاج مظاہرہ

ٹوکیو، لاکھ افراد کا ایٹمی بجلی گر دوبارہ کھولنے کیخلاف احتجاج مظاہرہ

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تقریباً دو لاکھ افراد نے ایٹمی بجلی گھر دوبارہ کھولنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، جسے رواں عشرے کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پچھلے سال فوکو شیما ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے بعد تمام ایٹمی بجلی گھروں کو بند کر دیا گیا تھا تاہم توانائی کے وسائل کی قلت کے بعد حکومت نے اس ایٹمی بجلی گھر کو ضروری تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ‘ عوام نے حکومت کے اس فیصلے کی زبردست مخالفت کی ہے۔ مظاہرے کے شرکاءنے حکومت سے ایٹمی توانائی کے بجائے توانائی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ حکومت تمام ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

عالمی منظر -