صدر زرداری کا چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو ٹیلیفون ‘عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

صدر زرداری کا چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو ٹیلیفون ‘عہدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد( این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے تعینات ہونےوالے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو ٹیلیفون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے رابطے کے دوران جسٹس (ر) فخر الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم ذمہ داری قبول کرنے پر آپکے مشکور ہیں اور آپکی موجودگی میں شفاف انتخابات کرائے جائینگے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم نے بھی اپوزیشن اور حکومت کی طرف سے ان پر اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق ادا کرونگا۔

مزید :

صفحہ اول -