نیٹو سپلائی طاقت سے روک سکتے ہیںمگر بدامنی سے بچنے کیلئے چاہتے ہیں یہ فیصلہ حکمران کریں:منور حسن

نیٹو سپلائی طاقت سے روک سکتے ہیںمگر بدامنی سے بچنے کیلئے چاہتے ہیں یہ فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے نیٹوسپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کےخلاف بابِ خیبر جمرود کے مقام پر نےٹو سپلائی روٹ پر دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم عالمی امن کے خواہاں ہیں لیکن ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھ کرامریکہ اور اُس کے اتحادی دنیا بھر میں مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہارہے ہیں۔ امریکی فیصلوں سے دنیا میں بدامنی اور دہشت گردی پھیل رہی ہے۔ہم نیٹوسپلائی کو بزورقوت روک سکتے ہیں۔ لیکن بدامنی سے بچنے کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور قومی اُمنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ حکمران کریں۔نوازشریف اور عمران خان اب بھی نیٹوسپلائی کے خلاف سڑکوں پر نہ نکلے تو عوام انہیں امریکہ کے دوست اور پاکستان کے دشمن سمجھنے میں حق بجانب ہونگے۔دہشت گردی کو ختم کرنے کے نعرے پر آنے والے امریکہ نے پورے خطے کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر افغانستان اور پاکستان کے معصوم شہریوں ضعیف بزرگوں،عورتوں اور بچوںکا قتل عام کیا ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور امت مسلمہ کا دشمن ہے جس نے قرآن پاک کو جلانے اور نبی اکرم کے خاکے بناکر اسلام اور مسلمانوں سے کھلی دشمنی کا اعلان کیا ہے۔ تفصےلات کے مطابق منگل کے روز جماعت اسلامی کے مرکزی امےر سےد منورحسن ، مرکزی نائب امےر سرا ج الحق، صوبائی امےر پروفےسر محمدا براہےم خان، صوبائی جنرل سےکرٹری شبےرا حمد خان، صوبائی نائب امےر مشتاق احمد خان، صوبائی سےکرٹری اطلاعات اسرار اللہ اےڈووکےٹ ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امےر بحراللہ خان اےڈووکےٹ اورجماعت اسلامی فاٹا کے امےر صاحبزادہ ہارون الرشےدکی قےادت مےں حےات آباد پشاور سے تارےخی احتجاجی مارچ کا آغاز ہوا جس مےں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ امےر جماعت اسلامی سےد منورحسن اور دےگر قائدےن اےک بڑے ٹرک پر سوار تھے۔ تختہ بےگ جمرود کے قےام پر رےلی کے شرکاءاپنی گاڑےوں سے اُتر گئے اور انہوں نے باب خےبر جمرود تک پےدل احتجاجی مارچ کےا۔ باب خےبر جمرود پہنچنے پر امےر جماعت اسلامی سےد منورحسن اور دےگر قائدےن کا شاندار استقبال کےا گےا۔دھرنے مےں خےبر پختونخوا اور قبائلی عوام نے ہزاروں کی تعداد مےں شرکت کی اور شدےد گرمی اور دھوپ کے باوجود انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختتامی دعا تک اپنی جگہ پر بےٹھے رہے۔ سید منورحسن نے کہا کہ امریکہ نہ صرف پاکستان کے جوہری اثاثوں بلکہ سینٹرل ایشیاکے تمام وسائل کو اپنے قبضے میں لینا چاہتاہے اور خطے میں چین کی بالادستی کو ختم کرکے بھارت کو بالادست قوت بنانا چاہتاہے۔سیدمنورحسن نے کہاکہ امریکی ایماءپر باڑہ سمیت قبائلی علاقوں میں ہونے والے آرمی آپریشن سے تین لاکھ سے زائد لوگوں کو گھروں سے بے گھر اور ہجرت پر مجبور ہونا پڑاہے۔اُنہوںنے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں مےں جاری آرمی اپرےشن کو فور ی طور پر ختم کرکے وہاں کے عوام کو اس آپرےشن کے نتےجے مےں ہونے والے نقصان کا ازالہ کےا جائے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امےر سراج الحق نے کہا کہ غےرت مند پختون باب خےبر کو گواہ بنا کر قوم سے وعدہ کرتے ہےں کہ اس دروازے سے گزر شراب، خنزےر اور اسلحہ امرےکی غاصب افواج تک نہےں جانے دےا جائےگا۔ افغانوں کا قتل عام نہےں ہونے دےنگے۔ اسلام آباد مےں ملت فروش مےر جعفر و مےر صادق براجمان ہےں۔جو چند ڈالروں کے عوض قومی غےرت و حمےت کا سودا کر رہے ہےں۔ انہوں نے لاہور ، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ مےں ہونے والی تخرےب کاری اور دہشت گردی کے وارداتوں مےں اے اےن پی کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کےا اور مطالبہ کےا کہ ملکی سلامتی کے ادارے اقتدار کے بل بوتے پر ملک دشمن کا روائےوں مےں ملوث لوگوں کا سراغ لگائےں۔ دھرنا کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امےر جماعت اسلامی خےبر پختونخوا پروفےسر محمدا براہےم خان نے کہاکہ نےٹو سپلائی کھولنے کا حکومتی فےصلہ اسلامی شرےعت کے خلاف ہے۔ حکمران امرےکی غلامی مےں ملک و ملت ہی نہےں دےن سے بھی غداری کر رہے ہےں۔ ملک کے تمام علماءاور مفتےان کے نزدےک نےٹو سپلائی کی بحالی اپنے مسلمان بھائےوں کے قتل عام مےں دشمن کو مدد فراہم کرکے ان کے خون سے ہاتھ رنگنے کے مترادف ہے۔ دھرنا کے موقع پر مقامی لوگوں مےں زبردست جوش و خروش دےکھنے مےں آےا۔ جمرود بازار کے تمام دکانداروں نے اپنی دکانےں بند کرکے دھرنے مےں شرکت کی۔ چاروں طرف خےر مقدمی بےنرز اور جماعت اسلامی کے پرچم آوےزاں تھے۔ فاٹا کی تارےخ مےں باب خےبر پہلی دفعہ بند ہوا تھا۔ دھرنا سے صوبائی نائب امےر مشتاق احمد خان ، سےکرٹری جنرل شبےرا حمد خان ، قبائلی علاقہ جات کے امےر صاحبزادہ ہارون الرشےد، فاٹاکے نائب امےر زرنور آفرےدی اور خےبر اےجنسی کے امےر شاہ فےصل آفرےدی نے بھی خطاب کےا۔ باب خےبر جمرود مےں امےر جماعت اسلامی پاکستان سےد منور حسن کا شرکاءدھرنا و مارچ سے خطاب۔ جماعت اسلامی خےبر پختونخواہ اور قبائلی علاقہ جات کی طرف سے منعقد کئے جانے والے نےٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ہزاروں افراد کا تارےخی مارچ باغ ناران پشاور سے منگل کے روز سترہ جولائی کو شروع ہو کر خےبر اےجنسی جمرود کے تختہ بےگ چےک پوسٹ پہنچا جہاں سے شرکاءمارچ نعرہ تکبےر اور امرےکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہو ئے قائدےن جماعت اسلامی خصوصاً سےد منور حسن کی قےادت مےں پےدل مارچ کرتے ہوئے تارےخی باب خےبر پہنچے جہاں بڑے بڑے کنٹےنرز رکھ کر اسٹےج بناےا گےا تھا۔امےر جماعت اسلامی پاکستان سےد منور حسن نے ہزاروںشرکاءدھرنا سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکمرانوں نے نےٹو سپلائی بحال کر کے ملک کی سالمےت اور اقتدار اعلیٰ کو داﺅ پر لگا دےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سن لےں کہ پوری قوم اور قبائلی عوام سےسہ پلائی ہوئی دےوار کی طرح نےٹو سپلائی کے روٹس مےںکھڑے ہو کر اس کوجانے نہےں دےنگے۔ نےٹو سپلائی بحال کرکے پےپلز پارٹی اور اس کی حواری جماعتوں کی مخلوط حکومت نے پارلےمنٹ کی مشترکہ قرارداد کو بلڈوز کر دےا جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ نےٹو سپلائی کھولنے کے باوجود ڈرون حملے بند نہےں ہو ئے جن کو مزےد برداشت نہےں کےا جاسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -