سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردگرفتار کرلئے

سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردگرفتار ...

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ میں کارروائی کر کے مبینہ طو رپر کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ہونےوالے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد پولیس ہائی الرٹ تھی اور دہشتگرد عناصر کی گرفتاری کےلئے کارروائیاں جاری تھیں او راسی دوران سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ سے دو مبینہ دہشتگردوں طارق اور ضیاءالرحمن کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد‘ ڈیٹو نیٹرز ‘ پسٹل سمیت دیگر اشیاءبرآمد کر کے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد لاہو رمیں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -