ہائیکورٹ، ایل پی جی نرخوں میں کمی کیخلاف درخواست پر اوگرا سے جواب طلب

ہائیکورٹ، ایل پی جی نرخوں میں کمی کیخلاف درخواست پر اوگرا سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے خلاف درخواستوں کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اوگرا سے دوبارہ جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اوگرا نے گیس کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے کمپنیوں سے مشاورت نہیں کی جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہو گا کیونکہ کمپنیاں کم قیمت کی وجہ سے بیرون ملک سے گیس درآمد نہیں کریںگی۔عدالت میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے نے عدالت کوبتایاکہ گزشتہ پانچ ماہ سے بیرون ملک سے گیس درآمد نہیں کی جارہی اور کمپنیاں پاکستانی گیس کوہی مہنگا کرکے فروخت کر رہی ہیں جبکہ اس حوالے سے اوگرا ان کمپنیوں کو جرمانہ بھی کر چکی ہے مگر کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے عدالت سے جواب داخل کروانے کے لیے استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -