میاں محمد نواز شریف جمعرات کو کراچی کے دورے پر جائیں گے

میاں محمد نواز شریف جمعرات کو کراچی کے دورے پر جائیں گے

  

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاںمحمد نواز شریف کل جمعرات کو کراچی کے دورے پر جائینگے۔ جہاں پر نواز شریف کراچی کے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے درمیان ہونے والے انتخابی و سیاسی اتحاد کی تقریب میں شرکت کرینگے اور دونوں پارٹیوں کی قیادت انتخابی و سیاسی الائنس کا باضابطہ اعلان کریگی۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کے کراچی میں قیام کے دوران ان سے سندھ کی معروف سیاسی شخصیات آئندہ انتخابات کے پیش نظر نواز لیگ میں شمولیت یا انتخابی اتحاد کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔ نواز لیگ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر دیگر صوبوں کی نسبت پارٹی کو سندھ میں متحرک اور منظم بنانے کیلئے سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ جبکہ آئندہ ایک ماہ کے اندر سندھ کی معروف سیاسی شخصیات اور مختلف قوم پرست پارٹیوں کے سربراہ نواز لیگ میں شمولیت یا انتخابی اتحاد کا اعلان کرینگی۔ تاہم میاں نواز شریف کراچی کے دورہ کے دوران سندھ میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے نواز لیگ سندھ کے عہدیداران سے ملاقات اور مشاورت بھی کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -