شہر میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

شہر میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے رشید احمد کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے اشتیاق احمد کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر8لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر6لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ندیم کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے فہیم کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے اظفر کے گھر میں اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،شیرا کوٹ میں ڈاکوﺅں نے غیاث احمد کے گھر میں 4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مناواں میں ڈاکوﺅں نے رضا کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے امجد کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے اسماعیل اور اسکی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نواز اور اسکی فیملی سے دو لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے حشمت اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوﺅں نے منیر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات،نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،پرانی انارکلی میں ڈاکوﺅں نے ساجد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات ، نقد ی ، موبائل فون اور دیگر سامان،گلشن اقبال میں ڈاکوﺅں نے الیاس، ساندہ میں ڈاکوﺅں نے داﺅد، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوﺅں نے ناصر، مزنگ میں ڈاکوﺅں نے زاہد، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے تنویر،لاری اڈا میں ڈاکوﺅں نے مشتاق سے ہزاروں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔غالب مارکیٹ میں انور، ڈیفنس اے میں جمشید،گجر پورہ میں شاہد کی گاڑیاں جبکہ مصری شاہ میں اقبال، وحدت کالونی میں نثار، شادمان میں دلاور، نشتر کالونی میں عمار کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -