کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :رحمان ملک

کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی :رحمان ملک

  

اسلام آبا(آن لائن)مشیر برائے داخلہ رحمن ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں لاہور‘ بنوںاور سوات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں اسلام آباد میںسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کےلئے مختلف تجاویزپرغور کیاگیا۔ اجلاس میں رحمن ملک نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی چیکنگ کے نظام کو مزید سخت بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے‘ وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنایاجائیگا۔ اور کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید :

صفحہ آخر -