واسا کی طرف سے تانبا کی نیلامی نیلامی چوتھی مرتبہ ملتوی

واسا کی طرف سے تانبا کی نیلامی نیلامی چوتھی مرتبہ ملتوی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) واسا کی طرف سے تانبا کی سکریپ اور متفرق سامان کی نیلامی میں ایک مرتبہ پھر تانبا نیلام نہ ہو سکا تانبا کی نیلامی گزشتہ روز چوتھی مرتبہ رکھی گئی تھی جس کی ریزور پرائس21 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار مقرر کی مگر کوئی پارٹی 6 کروڑ سے اوپر نہ گئی جس کے بعد نیلامی ملتوی کردی گئی تاہم متفرق اشیاءجن میں ڈرم وغیرہ کا سکریپ نیلام ہو سکا نیلامی آﺅٹ فال روڈ پر ہوئی جس کی نگرانی ٹیپا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سیف الرحمان کو مقرر کیا تھا کمیٹی دو متفرق سامان کی نیلامی 1 کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار میں کامیاب ہو سکی یہ سامان ٹھیکیدار بشیر نے حاصل کیا اس طرح گنی سٹیل اور الیکٹرک سکریپ کی بھی نیلامی نہ ہو سکی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -