عوام پیپلز پارٹی کو اانتخابات میں مسترد کردینگے:اللہ رکھا

عوام پیپلز پارٹی کو اانتخابات میں مسترد کردینگے:اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ج الف) روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ینگ لیڈر میں آج کے مہمان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی اللہ رکھا ہیں حاجی اللہ رکھانے عملی سیاست کا آغاز مقامی حکومتوں کے نظام میں بطور ٹاﺅن کونسلر سے کیا وہ ایسے وقت میں لاہور کے اہم ترین عزیز بھٹی ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر بنے جب مسلم لیگ ن کی پوری قیادت ملک سے باہر جلاوطن تھی تو انہوںنے لاہور میں دیگر راہنماﺅں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کا جھنڈا بلند کئے رکھنے میں اپنا حصہ ڈالہ۔ وہ ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر ہیں وہ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجو ایٹ ہیں اپنے انٹرویو کے دوران حاجی اللہ رکھا نے کہا کہ میدان لگے گا تو ثابت ہوجائے گا کہ لاہور کل بھی نواز شریف کا قلعہ تھا آج بھی ہے اور رہے گا۔ عوام کو توانائی پانی گیس روٹی بدامنی مہنگائی اور بے روز گاری جیسے بحران اور تحفے دینے والی پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماﺅں کو عوام آئندہ انتخابات میں نہ صرف مسترد کردیں بلکہ اٹھا کر سمندر میں پھینک دیںگے۔ ایک سوال کے جواب میں حاجی اللہ رکھا نے کہاکہ عوام کے مسائل اور ملک کے بحران کو حل کرنے کا ویژن اور حکمت عملی میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے تیار کرلی ہے عوام کے مسائل مسلم لیگ ن ہی حل کرسکتی ہے۔ اسی لئے آئندہ لاہور میں نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگا۔دنیا نے دیکھا کہ خادم اعلی پنجاب نے نوجوانوں کوآئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب لانے کے لئے مواقع فراہم کئے ہیں اور امیر غیریب کے فرق مٹاتے ہوئے میرٹ پر انہیں لیپ ٹاپ دیئے ہیں جس سے آئی ٹی کے شعبہمیں انقلاب آئے گا۔