پی پی سمیت اتحادیوں کے پاس توہین عدالت ترمیمی بل کا کوئی جوا ز نہیں، جعفر اقبال

پی پی سمیت اتحادیوں کے پاس توہین عدالت ترمیمی بل کا کوئی جوا ز نہیں، جعفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہور( جنرل رپورٹر )قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکراور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدرچودھری جعفراقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے این آراوکی بقاءکیلئے آئین میں نقب لگادی ۔ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کے پاس توہین عدالت ترمیمی بل کاکوئی جوازنہیں تھا ،یہ بل جمہوریت کاحلیہ بگاڑدے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی طاقت سے ریاست،جمہوریت اورعدالت کیخلاف ہرقسم کی سازش ناکام بنادے گی۔قومی بحرانوں پرقابوپانے کی بجائے ایوان صدر میں بحرانوں کی مینوفیکچرنگ شروع کردی گئی ہے ۔بار بار سمجھانے کے باوجود حکمران عدلیہ پرحملے کرنے سے بازنہیں آرہے،ان کی ''میں نہ مانوں''والی روش انہیں ڈبودے گی ۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلوں کے نتیجہ میں ملک دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے ،اگراس آگ پرفوری قابونہ پایا گیاتویہ دوسرے مقامات تک پھیلتی چلی جائے گی ۔افسوس حکمران بدامنی اوربھوک کی آگ بجھانے کی بجائے اسے مزید بھڑکانے میں مصروف ہیں۔