چودھری کالونی بادامی باغ‘جابجا گندگی ‘بیماریاں پھیلنے لگیں

چودھری کالونی بادامی باغ‘جابجا گندگی ‘بیماریاں پھیلنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) راوی ٹاﺅن کی یونین کونسل 12 کی مرکزی چودھری کالونی بادامی باغ گندگی اور کوڑا کرکٹ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ خاکروب علاقے سے غائب ہوگئے اور بستی فلتھ ڈیو کا منظر پیش کرنے لگی ہے جس سے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جلدی امراض عام ہوگئے ہیں۔ گیسٹرو کے مریض بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس امر کا اظہار مقامی آبادی کے رہائشیوں محمد عمر، محمد سلیم، محمد عمران، بشیر احمد، اللہ دتہ، شہزاد اسلم، عمران شریف، افضل حمید، مقصود احمد، امین بٹ، عامر طفیل، حبیب الرحمن اور توقیر احمد نے پاکستان سروے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بندروڈ سے ملحقہ بستی چودھری کالوی جو کہ مین روڈپر واقع ہے انہوں نے بتایا کہ راوی ٹاﺅن کی کی طرف سے یونین کونسل 12 میں اس علاقے کے اندر لگایا گیا عملہ صفائی صفائی کے لئے فی گھرانہ نذرانہ 50 سے 100 روپے وصول کرتا تھا جو کہ داروغہ جاوید نے عائد کرایا ایک ماہ قبل رہائشیوں نے اجتماعی فیصلہ کے مطابق ”نذرانہ“ دینا بند کردیا جس کے بعد اس علاقے کی صفائی کا بائیکاٹ کردیا گیا جس کے باعث آج ہر طرف کوڑا کرکٹ پھیلاہوا ہے اور صفائی کے لئے رہائشیوں کو قدرتی تیز آندھی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نہ ہونے سے گندگی اور بدبو عام ہے۔ گلیاں، بازار کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ رات کے وقت سٹریٹ لائٹس خراب ہونے سے ہر طرف اندھیرا چھایا رہتا ہے جس سے وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔