سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے: ایچ آر سی پی

سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی خاطر ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے: ایچ آر سی پی

  

لاہور (پ ر)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک میں جمہوری نظم ونسق پر منڈلاتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت کو درپیش خطرات کے ازالے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ایچ آر سی پی کے سب سے اعلیٰ منصوبہ ساز ادارے، پالیسی ساز کمیٹی نے یہاں اپنے اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ باضابطہ انتقال اقتدار کو یقینی بنائیں اور ان عناصر سے باخبر رہیں جو منتخب نمائندوں اور انتخابی طریقہ کار کے بغیر محض دکھاوے کا جمہوری ڈھانچہ نافذ کرناچاہتے ہیں۔اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا، ” سیاسی جماعتوں کو حالات کی سنگینی اور جمہوری نظم ونسق کو درپیش مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے۔ انہیں علم ہونا چاہیے کہ ان کا حالیہ رویہ سود مند نہیں ہے۔ ایچ آر سی پی امید اور توقع کرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گی اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے عوام کے حق سے انہیں محروم کرنے کے کسی بھی منصوبے میں شریک نہیں ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -