نیسپاک نے اندرون وبیرون ملک 108 نئے منصوبے حاصل کرلئے

نیسپاک نے اندرون وبیرون ملک 108 نئے منصوبے حاصل کرلئے

  

لاہور (پ ر) نیسپاک نے گزشتہ برس اندرون وبیرون ملک انجینئرنگ مشاورت کے 108 نئے منصوبے حاصل کرلئے۔ ایک برس میں اتنے منصوبے حاصل کرلینا بزنس کے حصول میں ایک کارنامہ ہے۔ پاکستان بھر میں جو 85 نئے منصوبے ملے ہیں ان میں یہ منصوبے شامل ہیں: وارسک کینال سسٹم کی تعمیر نو، بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم لاہور، پانی اور سیوریج ملتان، 840 کلوواٹ سو کی کناری پن بجلی گھر اور فاٹو وسوات ویلی میں صحت کی سہولتوں کے منصوبے، بیرون ملک جو 23 نئے منصوبے حاصل ہوئے ہیں ان میں یہ منصوبے شامل ہیں: سعودی عرب میں سیوریج اور ڈیموں کی تعمیر، اومان میں ہائی ویز، سیوریج اور پانی کی تعمیر کے منصوبے، قطر میں پاکستان ایمبیسی، نئے ہوسٹلز اور آبادیوں کی تعمیر، یمن میں مچھلی بندر کی توسیع اور افغانستان میں پانی کی تقسیم اور آبپاشی کے منصوبے۔ دریں اثنا 45 بیرونی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے 9 ملکوں میں منصوبوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان میں چھ منصوبے اومان، چار منصوبے ریاست قطر، پانچ منصوبے افغانستان، دو منصوبے ایتھوپیا، ایک منصوبہ یمن، سات منصوبے سعودی عرب، دو منصوبے ایران اور ایک منصوبہ بنگلہ دیش میں شامل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -