90 ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد کمی درست اقدام ہے: میاں کامران سیف
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسینئر نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور میاں کامران سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سےجان بچانے والی 90 ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد کمی کو درست اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہندوستان اور ایشیاءکے دیگر ممالک میں ان ہی کمپینیوں کی قیمتیں پاکستان کی قیمتوں کی نسبت کہیں زیادہ ہیں لیکن ان غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنی ادویات کی قیمتیں کہیں زیادہ مقرر کی ہوئیں ہیں۔ جس کے باعث پاکستانی شہری زائد قیمتیں ادا کرکے ان کمپنیوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں غیر ملکی کمپنیوں ی مناپلی ختم کرتے ہوئے ان کمپنیوں کی دیگر ادویات کی قیمتوں کا موازنہ ہمسایہ ممالک میں فراہم کی گئی قیمتوں سے کیا جائے اور ان کی قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ قیمتیں مقرر کی جائیں تاکہ پاکستانی عوام کو سستی اور ارزاں ادویات کی فراہمی یقینی ہوسکے۔