تاجر رمضان میں اشیاءضروریہ کے نرخ اعتدال میں رکھنے کیلئے تعاون کریں: سعید الہی

تاجر رمضان میں اشیاءضروریہ کے نرخ اعتدال میں رکھنے کیلئے تعاون کریں: سعید ...

  

لاہور(وقائع نگار ) تاجر برادری رمضان المبارک میں اشیاءخورونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاﺅن کریں اور ذخیرہ اندوزں ناجائز منافع خوروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ یہ بات ایڈوئز ٹو چیف منسٹر پنجاب ڈاکٹر سعید الٰہی نے صدیق ٹریڈسنٹر گلبرگ کے صدر سید اظہر عباس شاہ کی جانب سے احترام رمضان المبارک کے سلسلے میں بلائے گئے گلبرگ بورڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تاجربرادری کی بہتری ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور تاجروں کے اجتماعی مسائل کا حل کرنے میں کوساں ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ تاجروں کے بنیادی مسائل حل کراکے انہیں صاف ستھراماحول اور معاشی استحکام مہیا کیا ہے تاکہ تاجر ترقی کریں اور معاشی خوشحالی کے ذریعے آنے والی نسلوں کو خوشحالی اور ترقی پسند حالات میسر ہو اس موقع پر SPمادل ٹاﺅن ملک اویس اور ACمادل ٹاﺅن میڈم آمنہ منیر نے کہا ہے تاجر برادری کے لیے ان کے دروزاے ہر وقت کھلے ہیں تاجر رمضان المبارک میں انتظامیہ سے بھرپور تعاﺅن کریں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کھانے پینے کی اشیاءکو ذخیرہ کرنے اور زائدقیمتیںوصول کرنےوالوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہماری مد د کریں اس موقع پر وقارحسین ،سید اظہر عباس شاہ ،میاں ثاقب ،حاجی فقیر محمد ،ملک کلیم احمد ،یسٰین خان ،اصغر بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں ذخیر ہ اندوزی ،ناجائز منافع خوروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے اور اجناس ذخیر ہ کرنے والوں کی بیخ کنی کی جائے اور بڑھتے ہوئے جرائم امن وامان کی خراب صورتحال ،چوری کی وارداتوں کو فوری طور پر کنٹرو ل کیا جائے رمضان المبارک میں مارکیٹوں ،پلازوںاور بازاروں کو فول پرُوف سیکورٹی مہیا کی جائے اور پولیس کے گشت میںاضافہ کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -