لڑکے کو اغواءکر کے تشدد کرےنوالے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج

لڑکے کو اغواءکر کے تشدد کرےنوالے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کر ا ئم ر پو ر ٹر) لٹن روڈ پولیس نے لڑکے کو اغوا کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں7سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ باغ گل بیگم میں معمولی جھگڑے پر شہزاد کو اس کے مخالفین جاوید وغیرہ نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے شہزاد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے