لاہورچیمبرمیں میڈی ایشن سنٹر کے قیام کے بارے میں ٹریننگ پروگرام

لاہورچیمبرمیں میڈی ایشن سنٹر کے قیام کے بارے میں ٹریننگ پروگرام

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈی ایشن سنٹر کے قیام کے بارے میں ایک ٹریننگ پروگرام ہوا جو سنٹر برائے ڈسپیوٹ ریزولوشن کے ڈائریکٹر جیمز ساﺅتھ نے ڈیزان کیا تھا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر، سابق صدور میاں انجم نثار، میاں مظفر علی، سابق سینئر نائب صدر انجینئر سہیل لاشاری، سابق نائب صدر شفقت سعید پراچہ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خامس سعید بٹ ،شیخ محمد ایوب سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ناصرہ تسکین اور رحمت اللہ جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اِس دو روزہ ٹریننگ پروگرام میں شرکاءکو میڈی ایشن سنٹر کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ جیمز ساﺅتھ نے بتایا کہ بیروت، مراکش، جمیکا، ساﺅتھ افریقہ اور مصر میں یہ میڈی ایشن مقامی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اشف یونس مہر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قائم ہونے والا میڈی ایشن سنٹر کاروباری برادری کو باہمی تنازعات کے حل کے لیے خدمات مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے ذریعے کاروباری برادری کے قیمتی وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔

مزید :

کامرس -