دھان کے کاشتکار جڑی بوٹی مار زہرکااستعمال مقررہ مدت میں کریں: محکمہ زراعت

دھان کے کاشتکار جڑی بوٹی مار زہرکااستعمال مقررہ مدت میں کریں: محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال لاب کی منتقلی کے 3تا 5دن کے اندر کرےں اور کےمےائی زہروں کا استعمال زرعی تو سےعی کارکنان کے مشورے سے کر ےں۔ترجمان کے مطابق زہر ڈالنے کے اےک ہفتہ بعد تک کھےت سے پانی خشک نہ ہونے دےں اورزنک کی کمی دور کرنے کے لےے جوکا شتکار پنےری میں زنک سلےفٹ استعمال نہےںکر سکے وہ لاب لگانے کے 10تا 12دن بعد تک 35فےصد زنک سلفےٹ 5کلوگرام ےا 20فےصد زنک سلفےٹ بحساب 10کلوگرام فی اےکڑڈالےں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نائٹروجن کھاد کا بقےہ حصہ لاب کی منتقلی کے 35دن بعد ڈالنے سے پہلے 4تا5دن کے لےے فصل کو ہلکا سا سوکا دےں اس کے بعد کھاد کا چھٹہ دے کر پانی لگا دےں۔ماہرین کے مطابق ان ہدایات پر عمل کر کے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -