یووی اے ایس اور راولپنڈ ی چیمبرکے اشتراک سے سیمنار

یووی اے ایس اور راولپنڈ ی چیمبرکے اشتراک سے سیمنار

  

راولپنڈی (پ ر)یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے چیمبر میں لائیوسٹاک اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد راولپنڈی ریجن میں ڈیر ی اور لائیو سٹاک کے شعبے کی افادیت پر روشنی ڈالنا اور اس کی ترقی کے لئے اقدامات اُٹھانا تھا۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر جاوید اختر بھٹی ، سینئر نائب صدر راجہ عامر اقبال، نائب صدر چوہدری اقبال احمد ، یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی ،ریسرچ فیلو توصیف احمد اور منیجر ایچ اآر سندس اقبال کے علاوہ چیمبر کے اراکین بھی موجود تھے۔اسموقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر چیمبر جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینمل سائنسز ملک بھر میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے اور راولپنڈی چیمبر خطے میں ایگری ، پولٹری اور ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے جلد ہی یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون کامعاہد ہ طے کیا جائے گا تا کہ مقامی کسانوں اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو جدید تقا ضوں سے روشناس کراکے اس صنعت کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔انہوں نے اسٹیک ہولڈرز اور یونیورسٹی کے درمیان تعلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر دورِ جدید کے تقاضوں کی اہمیت سے آگاہ ہے اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے براہ راست روابط سے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ عام اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ریجن اپنی بہترین آب و ہوا کی بدولت ملک کیپولٹری انڈسٹری میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک بھر کی پولٹری انڈسٹری خطہ پوٹھوہار کے ارد گرد گھومتی ہے اگر جدید ترین تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے اس خطے سے پیداوار کو مزید بڑھا کر براآمدات میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔آخر میں یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی نے چیمبر کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے مل کر مستقبل میں اس صنعت کو ترقی دے سکتے ہیں اس سے قبل انہوں نے یونیورسٹی اور کورسسز کے بارے میں شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا ۔

مزید :

کامرس -