موبی لنک کو موڈیز نے پاکستانی اداروں میں بہترین ریٹنگ دے د ی

موبی لنک کو موڈیز نے پاکستانی اداروں میں بہترین ریٹنگ دے د ی

  

لاہور(پ ر) موبی لنک پاکستان کا واحد غیر مالیاتی ادارہ ہے، جسے عالمی تجزیاتی ادارے موڈیز کی جانب سے کارکردگی کی ریٹنگ دی گئی ۔ 13 جولائی کو موڈیز کی حالیہ ریٹنگ سرگرمی کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ، پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ کے بانڈز کی ریٹنگ کو B3 سے کم کر کے Caa1 کر دیا جائے۔ پاکستان کی متوقع معاشی کارکردگی (Outlook) کو بھی منفی قرار دیا گیا۔ ان تجزیات سے موبی لنک کی انفرادی ادارے کے طور پر کارکردگی یا اس کی انفرادی کریڈٹ ریٹنگ کی عکاسی نہیں ہوتی۔ موڈیز کے تجزیات میں عموماً غیرمالیاتی اداروں کو، خود مختاری کے حوالے سے 2 درجات سے زیادہ بلند ریٹنگ نہیں دی جاتی۔ لہٰذا موبی لنک کو ملنے والی حالیہ ریٹنگ پاکستانی اداروں میں بہترین کہلائے گی۔ Moody's نے اپنے اعلامیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حالیہ ریٹنگ کے مطابق موبی لنک کی مالیاتی کارکردگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، بلکہ گذشتہ دو سالوں کے دوران موبی لنک کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ مزید معلومات کےلئے        :    رضوان شاہ --- شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ

فون            :    042-35861219 / 0300-8522254

مزید :

کامرس -