گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 65فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 65فیصد کمی ریکارڈ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مالی سال 12-2011 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 65 فیصد کمی واقع ہوئی. مرکزی بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 12-2011 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 68کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال 11-2010 میں 1ارب 90 کروڑ ڈالر سے بھی زائد تھا۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک کے شعبے میں 61فیصد، توانائی کے شعبے میں 154فیصد اور کمیونی کیشن میں 800فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی.ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں بدعنوانی، سیاسی رسہ کشی، توانائی بحران اور امن و امان کی بدترین صورتحال سے جہاں مقامی سرمایہ کار کاروبار پھیلانے سے کترارہے ہیں، وہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی کم ہوتی جارہی ہے، جو غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -