اورکزئی ایجنسی میں مسافر ویگن کے قریب دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق، امن لشکر کا آپریشن

اورکزئی ایجنسی میں مسافر ویگن کے قریب دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں ...
اورکزئی ایجنسی میں مسافر ویگن کے قریب دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق، امن لشکر کا آپریشن

  

اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر اورکزئی ایجنسی میں مسافرویگن کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں کلایا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دھماکے کے بعد امن لشکر اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ سپائے سے کلایا جانے والی ویگن کو سپائے کے قریب ہی ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں کلایاہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ مزید تین زخمی دم توڑ گئے ۔انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔دھماکے کے بعد علاقے میں امن لشکر نے سر چ آپریشن شروع کردیاہے اورآخری اطلاعات تک امن لشکر کے رضاکاروں اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

مزید :

اورکزئی -اہم خبریں -