کراچی کے شہریوں کیلئے تحفہ رمضان ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی ) کے ٹیرف میں باون پیسے سے ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی نے اپریل اور مئی کے لیے بجلی کی قیمتوں میںاضافے کی درخواست کی جس میں موقف اختیارکیاکہ دونوں مہینوں میں کے ای ایس سی کو گیس کی سپلائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ڈیزل اور فرنس آئل پربجلی پیدا کرناپڑی ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن ہوناباقی ہے اور نوٹیفکیشن میں فیصلہ کیاجائے گاکہ یہ اضافہ کب کراچی کے شہریوں سے وصول کرناہے ۔