کراچی میں امن نہ آسکا، منگھو پیر میں دستی بم حملہ ، چارافراد جاں بحق ، 12 ملزمان گرفتار

کراچی میں امن نہ آسکا، منگھو پیر میں دستی بم حملہ ، چارافراد جاں بحق ، 12 ...
کراچی میں امن نہ آسکا، منگھو پیر میں دستی بم حملہ ، چارافراد جاں بحق ، 12 ملزمان گرفتار

  

href="https://dailypakistan.com.pk/tag/کراچی">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں امن وامان کی ابتر صورتحال بدستورجاری ہے جہاں پرتشددواقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسزنے 12 ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیاہے۔ پولیس کے مطابق ملیر کھوکھراپار اور ناظم آبادکے علاقے گول مارکیٹ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ملیر ندی اور منگھوپیر کے علاقے سے تشددزدہ لاش برآمدہوئی ہے ۔ اُدھر پی آئی بی کالونی میں عسکری پارک کے عقب میں مکان پر نامعلوم افرادنے دستی بم سے حملہ کیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف لیاری اور ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب ٹارگٹڈآپریشن کے دوران رینجر نے12ملزمان کو گرفتارکرکے اُن کے قبضے سے جدیداسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے ۔

مزید :

کراچی -