’زندگی کا سہانہ سفر‘ختم ۔۔۔ بھارتی اداکار راجیش کھنہ ’ہرغم سے بیگانہ ‘ ہو گئے، آخری رسومات جمعرات کو ہوں گی

’زندگی کا سہانہ سفر‘ختم ۔۔۔ بھارتی اداکار راجیش کھنہ ’ہرغم سے بیگانہ ‘ ہو ...
’زندگی کا سہانہ سفر‘ختم ۔۔۔ بھارتی اداکار راجیش کھنہ ’ہرغم سے بیگانہ ‘ ہو گئے، آخری رسومات جمعرات کو ہوں گی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لیجنڈ راجیش کھنہ69برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیش کھنہ گردوں کی بیماری میں مبتلاءتھے اور بلڈ پریشر معمول پرآنے کے بعد اُنہیں گذشتہ روزلیلادتی ہسپتال سے گھربھجوایاگیاتھاجہاں بدھ کی صبح اُن کی حالت اچانک تشویشناک ہوگئی ہے جس پر اُنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔جمعرات کی صبح گیارہ بجے اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ راجیش کھنہ 29دسمبر 1942ءکو امرتسر میں پیدا ہوئے اور پھر دہلی کے قریب گِر گاﺅں میں منتقل ہوگئے ۔راجیش نے 1966ءمیں فلمی دنیا میں قدم رکھااور 1996تک 163فلمیں کیں جن میں سے 128میں لیڈنگ رول پلے کیا۔بھارتی لیجنڈ 14مرتبہ فلم فیئرایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں ۔بھارتی سینماءسکرین کے پہلے سپرسٹار کانگرس کی طرف سے پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ۔راجیش کھنہ نے بھارتی سپر سٹار ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی اور اُن کی دو بیٹیاں رنکی کھنہ اور ٹونکل کھنہ بھی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ۔دوسری طرف راجیش کھنہ کے گھر کے ارد گرد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور گھر سے 100میٹر دور حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

مزید :

تفریح -اہم خبریں -