کوئی تو "پاگل"ہے۔۔۔

کوئی تو "پاگل"ہے۔۔۔
کوئی تو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)داخلہ امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر رحمان ملک نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا،۔وہ دماغی مریض بن چکے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کالعدم تنظیموں سے ملیں گے تو نقصان اپنا ہی کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو کیوں نہیں روکتی۔ رانا ثنا اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی ماضی کے خوف کے سائے ہیں۔وہ کزن کی سیاست کو صرف کزن تک رکھیں۔ سیاست میں کزن مافیا نہیں چلنا چاہیے۔ انہوںنے کہا رانا ثنا اللہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ صوبائی وزیر ہیں ان کو وفاقی وزرا کی عزت کرنی چاہیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں رمضان میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔بھتہ خوری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔جبکہ کسی بھی ویب سائٹ پر قابل اعتراض مواد شائع نہیں کرنے دیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -