دہشت گردپنجاب میں چھپے ہیں: آئی جی

دہشت گردپنجاب میں چھپے ہیں: آئی جی
دہشت گردپنجاب میں چھپے ہیں: آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جن کا تعاقب کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں کو گرفت میں لانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ حاجی حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کی بارڈر ملٹری فورس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ دوسری جانب آر پی او آفس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کی رہائی کیلیے بھی پیش رفت ہو رہی ہے لیکن دہشگردوں اور اغوا کاروں سے نمٹنے کیلیے شہری پولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار اور بہادر پولیس افسران محکمہ کا اثاثہ ہیں جن کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ جاری ہے لیکن تھانہ کلچر کو ختم کرنے کیلیے پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

مزید :

قومی -