جنرل وائیں ابھی امریکہ نہیں جارہے:ترجمان

جنرل وائیں ابھی امریکہ نہیں جارہے:ترجمان
جنرل وائیں ابھی امریکہ نہیں جارہے:ترجمان

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے وضاحت کی ہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ابھی امریکہ نہیں جارہے اور نہ ہی حکومت نے سٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں مستقبل میں امریکہ کا دورہ کریں گے تاہم ان کا یہ دورہ سرکاری اور باہمی نوعیت کے تعلقات سے متعلقہ ہوگا، اس کا اسٹریٹجک مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جہاں تک اسٹریٹجک مذاکرات کے شیڈول کا تعلق ہے تو حکومت نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید :

راولپنڈی -