احتساب عدالت میں شریف برادران کی طلبی

احتساب عدالت میں شریف برادران کی طلبی
احتساب عدالت میں شریف برادران کی طلبی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب عدالت نے تین ریفرنسزکھولنے کی درخواست پرشریف برادران کو 28 جولائی کیلئے نوٹس جاری کردیے۔راولپنڈی کی نیب عدالت کے جج عبدالخالق نے شریف برداران کے خلاف ریفرنس کھولنے کےلیے دائردرخواستوں کی سماعت کے بعدحکم دیا ہے کہ شریف برادران مقررہ تاریخ پراپنے موقف سے آگاہ کریں۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ شریف برداران کے خلاف حدیبیہ پیپرمل، اتفاق فاو¿نڈری اوررائیونڈ اثاثہ جات کے خلاف ریفرنس دوبارہ کھولا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران کے خلاف ریفرنس پہلے بھی دومرتبہ ملتوی ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -