الیکشن پر اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے:کائرہ

الیکشن پر اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے:کائرہ
الیکشن پر اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے:کائرہ

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رویے سازشانہ ہوں چکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر ڈیڈ لاک تھا جو ختم ہوچکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔قمر زماں کائرہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں ہے۔ وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے ایشو کو بھی دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بات چیت کا عمل چلتا رہتا ہے جس کا ثبوت چیف الیکشن کمشنر کی مشاورت کے بعد تعیناتی ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ انتخابات پر کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ قمر زماں کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات کا ری اوپن ہونا الیکشن کی تیاری نہیں بلکہ یہ عدالتی معاملہ ہے۔ نواز شریف کے خلاف اگر مقدمات ہیں تو انہیں عدالتوں اور میڈیا سے کلیئر ہونا چاہیے۔

مزید :

اسلام آباد -