نواز شریف جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے:شرجیل میمن

نواز شریف جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے:شرجیل میمن
نواز شریف جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے:شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمات سنے جارہے ہیں جلد وہ لانڈھی جیل یا جدہ میں نظر آئیں گے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عنقریب نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ،لانڈھی جیل میں ان کے استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی بات کررہے ہیں وہ یہ بتائیں انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات دو سال سے اختلافی صورتحال کے باعث نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے بولتے ہیں ریمارکس نہیں، اگر میڈیا عدالتوں کی کوریج کرنا چھوڑ دے تو سب بہتر ہوجائے گا۔

مزید :

کراچی -